ہومتازہ ترینکوئٹہ سے کراچی آتے پی سی بی امپائر اسلم برچ سے گاڑی...

کوئٹہ سے کراچی آتے پی سی بی امپائر اسلم برچ سے گاڑی چھین لی گئی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کی شاہراہوں پر پی سی بی کے فرسٹ کلاس امپائر اسلم برچ کو کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے مسلح افراد نے گاڑی سے محروم کر دیا۔ یہ واقعہ خضدار اور سہراب کے قریب لاکورین کے مقام پر پیش آیا جب مسلح افراد نے انہیں روک کر گاڑی چھین لی۔

ذرائع کے مطابق اسلم برچ اور ان کے ساتھی امپائرز خالد محمود، حمید خان، محمد رحیم، اور ہدایت اللہ پی سی بی ریفریشر کورس میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔ سہراب میں ناشتہ کے بعد لاکورین پہنچنے پر انہیں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور گاڑی کے کاغذات چیک کیے۔

گاڑی چھننے کے بعد مسلح افراد نے اسلم برچ سے رابطہ کیا اور گاڑی کی واپسی کے لیے ابتدائی طور پر 20 لاکھ روپے مانگے جو بعد میں کم ہو کر 8 لاکھ روپے ہوگئے۔ امپائروں کا سامان واپس کر دیا گیا تھا۔

سہراب تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پی سی بی نے امپائروں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کا حکم دیا۔ امپائروں نے کراچی پہنچ کر ریفریشر کورس میں شرکت کی جبکہ کوئٹہ واپسی کے لیے پی سی بی نے انہیں جہاز کے ٹکٹ فراہم کیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں