ہومپاکستانآزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کی قرارداد...

آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کی قرارداد منظور

مظفر آباد (لارڈ میڈیا) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری یاسین نے پیش کی تھی، جس میں حالیہ واقعات کے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدار کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کمیشن کو انکوائری کے لیے مکمل اختیارات دیے جائیں اور تمام متعلقہ معلومات تک رسائی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے تک مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی گئی اور حکومت سے فوری طور پر حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

ایوان نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حالات خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ پرامن مظاہرین سے مسلح عناصر سے خود کو الگ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

قرارداد میں آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہر قسم کے تشدد اور انتشار کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں