تربت (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل تربت سے 6 مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔


