اسلام آباد (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔ ای سی پی کی جانب سے یہ کارروائی انٹرا پارٹی انتخابات، سالانہ گوشوارے اور دیگر تقاضے پورے نہ کرنے پر کی گئی ہے۔
ای سی پی نے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان، ہم عوام پاکستان پارٹی اور پاکستان ریفارم پارٹی کو ڈی لسٹ کیا ہے۔ ان جماعتوں کی رجسٹریشن ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 164 رہ گئی ہے۔
ماضی میں الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک سمیت دیگر 8 سیاسی جماعتوں کو بھی ڈی لسٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی بغیر کسی تنظیم کے فہرست میں موجود ہیں۔


