لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ نورین نیازی ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے، لیکن خدشہ ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کر لے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔


