کراچی (لارڈ میڈیا) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران اندرونِ سندھ میں شدید اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی نچلی سطح کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں موجود ہے جو برسات کے نظام کا سبب بن رہا ہے۔
شہریوں اور انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں اور آندھی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال یا بجلی و سڑکوں کی آمدورفت میں خلل سے بچا جا سکے۔


