ہومتازہ ترینمظفرآباد میں 54 دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال

مظفرآباد میں 54 دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 54 دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ یہ سروس 5 جون کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کے بعد معطل کی گئی تھی۔

کمیٹی کے 38 میں سے بیشتر مطالبات 2024 میں منظور کیے گئے تھے، مگر بقیہ مطالبات کے لیے اکتوبر 2025 میں حکومت سے معاہدہ ہوا تھا۔ تاہم معاہدے پر عمل نہ ہونے کے بعد کمیٹی نے 9 جون کو مظفرآباد لانگ مارچ کا اعلان کیا۔

پانچ جون کو کمیٹی کے ایک ممبر پر مبینہ حملے کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی، جس کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔

انٹرنیٹ بحالی کا آغاز میرپور ڈویژن سے ہوا جہاں 27 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل 23 جولائی کو سروس بحال کی گئی۔ مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل بھی سروس بحال کر دی گئی ہے۔

آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان نے کمیٹی کو مسلح جتھہ قرار دیا ہے اور کہا کہ شرپسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں