دبئی (لارڈ میڈیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی بولر محمد عباس نے ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں نو درجہ ترقی کرتے ہوئے 17 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چار درجے ترقی کی ہے اور وہ اب 15 ویں نمبر پر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آٹھ درجے تنزلی کے بعد 26 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سولہویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے بہترین بیٹر بن گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں ابرار احمد کا دوسرا اور محمد نواز کا دسواں نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔


