ہومتازہ ترینعماد بٹ کی جگہ ابوبکر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان مقرر

عماد بٹ کی جگہ ابوبکر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا اور ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس تبدیلی کا فیصلہ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں کیا ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا کہ سابق کپتان عماد شکیل بٹ بحیثیت سینیئر کھلاڑی ٹیم میں شامل رہیں گے اور اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوانوں کے جوش سے ٹیم کو ایک متحد اور نڈر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

نو منتخب کپتان ابوبکر 30 جولائی سے کوریا کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز میں پہلی بار ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اگست سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں ان کی زیرِ قیادت میدان میں اترے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے، کپتانی جا سکتی ہے، لیکن پاکستان کے لیے ان کا جذبہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں