ہومUncategorizedبلاول بھٹو الزامات لگاتے ہوئے بھول گئے کہ آزاد کشمیر میں حکومت...

بلاول بھٹو الزامات لگاتے ہوئے بھول گئے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کس کی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے آزاد کشمیر الیکشن میں کارکردگی کو ووٹ دیا جبکہ بلاول بھٹو الزامات لگاتے ہوئے بھول گئے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کس کی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 13 میں سے 9 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے اور الیکشن انتہائی پر امن، شفاف اور غیر جانبدار رہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی مفاد میں حکومت اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ظلم، زیادتی اور دھاندلی کو جمہوریت کا نام دیا جا رہا ہے اور ہم اپنی 100 فیصد سیٹیں واپس چھین کر رہیں گے۔ انہوں نے احتجاج کے مسئلے کا درمیانی راستہ نکالنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ زور زبردستی اور چور دروازے سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں