ہومUncategorizedچڑھوئی، سہنسہ اور نکیال، ان حلقوں میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ...

چڑھوئی، سہنسہ اور نکیال، ان حلقوں میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد (لارڈ میڈیا) : وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ضلع کوٹلی کے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کر کے انتخابی عمل کو داغدار کر دیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر چڑھوئی، سہنسہ اور نکیال کے حلقوں میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

راٹھور نے دعویٰ کیا کہ سہنسہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اخلاق کی فتح کو شکست میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سہنسہ کے پریزائیڈنگ آفیسرز نے بیانات ریکارڈ کروائے کہ انہیں یرغمال بنا کر ٹھپے لگائے گئے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان حلقوں کے نتائج روک کر دھاندلی والے پولنگ اسٹیشنز کی حد تک فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کروائی جائے۔

علاوہ ازیں، جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔ جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام لگایا کہ ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کو ترجیح دے رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں