ہومUncategorizedبابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی سنبھالنے سے قبل شرط رکھ دی، میڈیا...

بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی سنبھالنے سے قبل شرط رکھ دی، میڈیا رپورٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے مبینہ طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے قبل شرط رکھی کہ انہیں مستقبل میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی بھی سونپی جائے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز نے انہیں یقین دلایا کہ اگر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ پانچ ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی تو انہیں مکمل آل فارمیٹ کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شان مسعود کی قیادت میں مایوس کن نتائج کے بعد دو سلیکٹرز نے بابر اعظم سے ملاقات کی۔

بابر اعظم ہمیشہ سے پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کے خواہاں رہے ہیں۔ بابر اعظم نے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد آل فارمیٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو محدود اوورز کی قیادت سونپی گئی۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ دوبارہ ملنے والی ذمہ داری کے لیے پراعتماد ہیں اور ماضی کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان کو کامیابیاں دلانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں