ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقدہ 34 واں قومی کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ منتظمین کے مطابق میلے کے دوران 1.18 ارب یوآن (تقریباً 17کروڑ 37لاکھ 10ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
چار روزہ میلے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ تقریباً 5لاکھ 60 ہزار افراد نے میلے کا دورہ کیا۔
منتظمین کے مطابق میلے میں ایک ہزار سے زائد مطالعاتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس میں تقریباً 10 لاکھ کتابی عنوانات پیش کئے گئے۔


