ہومUncategorizedسلمان خان کی قانونی فتح، دہلی ہائیکورٹ کا فلم 'کالا...

سلمان خان کی قانونی فتح، دہلی ہائیکورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکم جاری

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): سلمان خان نے فلم ‘کالا ہرن’ کیس میں قانونی جنگ جیت لی۔ دہلی ہائیکورٹ نے اداکار کی درخواست پر فلم کے پروڈیوسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ‘کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی’ کے پروموشنل مواد کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر ہٹا دیں۔ سلمان خان نے الزام عائد کیا تھا کہ فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

عدالت نے پروڈیوسرز کو خبردار کیا کہ اگر وہ خود ٹیزر نہیں ہٹاتے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب اور سوشل ویب سائٹ ‘ایکس’ کو مواد ہٹانے کی ہدایت دی جائے گی۔ عدالت نے ٹیزر کی مسلسل آن لائن دستیابی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

جج نے پروڈیوسرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر اس کی موجودگی سلمان خان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی عام شخص کے ساتھ بھی ایسا برتاؤ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ فلم ان کے 1998 کے کالے ہرن کے شکار کے کیس اور لارنس بشنوئی کے ساتھ مبینہ کشیدگی کی تصویر کشی کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں