ہومتازہ ترینچین، گوانگ ڈونگ کے لیے آفات سے نمٹنے کے ہنگامی امدادی اقدامات...

چین، گوانگ ڈونگ کے لیے آفات سے نمٹنے کے ہنگامی امدادی اقدامات فعال

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی کمیشن برائے آفات سے بچاؤ، کمی، اور امداد نے اتوار کے روز چین کےجنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے لیے قومی سطح پر چوتھی سطح کا ہنگامی امدادی ردعمل نافذ کر دیا، کیونکہ سال کے بارہویں طوفان ٹائفون نول نے صوبے کو شدید متاثر کیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ورکنگ ٹیم روانہ کر دی گئی ہے، جو مقامی حکام کی متاثرہ افراد کی محفوظ منتقلی، عارضی رہائش اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں رہنمائی اور معاونت کرے گی۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے گوانگ ڈونگ میں آفت کے بعد بحالی کے کاموں کے لیے مرکزی بجٹ سے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کیے۔

یہ فنڈز بنیادی طور پر سڑکوں، آبی تحفظ کی تنصیبات، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر عوامی سہولیات سمیت تباہ ہونےوالےشہری ڈھانچے کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ معمول کی پیداوار اور روزمرہ زندگی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

طوفان نول اتوار کی صبح گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا جس کے باعث صوبے کے کئی حصوں میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں