ہومتازہ ترینبھارتی کرکٹرز طلبہ کے احتجاج کی حمایت میں بول پڑے

بھارتی کرکٹرز طلبہ کے احتجاج کی حمایت میں بول پڑے

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ تحریک کو اب سابق بھارتی کرکٹرز کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ سچن ٹنڈولکر، عرفان پٹھان اور محمد کیف سمیت دیگر سابق کرکٹرز نے طلبہ کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے والد نے انہیں محنت اور دیانت داری کا سبق دیا تھا، اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ میرٹ اور محنت کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشرہ شارٹ کٹ کو ترجیح دے گا تو طلبہ کی محنت ضائع ہو جائے گی۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ طلبہ کے امتحانی پرچے لیک نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ان کے مستقبل پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام انصاف فراہم کریں گے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں گے۔

محمد کیف نے پولیس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے ساتھ سختی نہ برتی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مسئلے کا جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو سوشل میڈیا پر بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے نے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں