میکسیکو سٹی (لارڈ میڈیا): میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔ ایڈریانا، جو 30 سال کی تھیں، ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں سرجری کروا رہی تھیں جب اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور طبی عملے کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
مقامی حکام نے ابھی تک موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقہ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔


