ہومتازہ ترینچین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں میں 69...

چین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں میں 69 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں تخلیق

بیجنگ(شِنہوا) 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی روزگار مارکیٹ کی صورت حال مجموعی طور پر مستحکم رہی اور اس عرصے میں شہری علاقوں میں 69 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی گئیں۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ (ایم ایچ آر ایس ایس) کے ترجمان چوئی پینگ چھنگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی۔ چین نے 2026 کے لئے بے روزگاری کی شرح کا ہدف تقریباً 5.5 فیصد مقرر کیا ہے اور رواں سال شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

وزارت خاص طور پر روزگار کے حوالے سے اہم طبقات، بالخصوص یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی معاونت بڑھا رہی ہے۔ وزارت کی عہدیدار ہوانگ جون می کے مطابق حکومت نے اس مقصد کے لئے متعدد امدادی اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں سرکاری سطح پر کیریئر رہنمائی، ملازمتوں کی سفارش اور تربیتی مواقع کی فراہمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وزارت مختلف بڑی آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل بھرتی کی تقریبات بھی منعقد کر رہی ہے، جہاں ملازمت کے خواہش مند افراد آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ہوانگ نے مزید بتایا کہ وزارت لیبر مارکیٹ کی نگرانی کو مزید موثر بنا رہی ہے اور ملازمت کے متلاشی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے امتیازی سلوک اور دھوکہ دہی جیسے غیر قانونی اقدامات کے خلاف فعال کارروائیاں بھی کر رہی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں