ہومتازہ ترینچین میں تیل اور گیس کی پیداوار نے 2025 میں نیا ریکارڈ...

چین میں تیل اور گیس کی پیداوار نے 2025 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) 2025 کے دوران چین میں تیل و گیس کی مجموعی پیداوار 42 کروڑ ٹن تیل کے مساوی تک پہنچ گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خام تیل کی پیداوار 21 کروڑ 60 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار مسلسل نویں سال 10 ارب مکعب میٹر سے زائد بڑھی جس سے توانائی کے شعبے میں چین کی خود انحصاری مزید مضبوط ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں چین کی شیل آئل کی پیداوار 85 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی جو 2018 کے مقابلے میں دس گنا سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2025 کے دوران تیل و گیس کے شعبے نے ملکی سطح پر تیل اور گیس کی تلاش اور ترقی کے لئے سات سالہ منصوبے پر مکمل عملدرآمد کیا جس کے نتیجے میں ذخائر اور پیداوار دونوں نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2026 میں اس شعبے میں تیل اور گیس کی تلاش اور ترقی کے لئے نئی تزویراتی مہم شروع کی جائے گی، سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جائے گا، خام تیل کی سالانہ پیداوار 20 کروڑ ٹن سے زائد برقرار رکھی جائے گی جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق 2024 میں پہلی بار چین کی خام تیل اور قدرتی گیس کی مجموعی پیداوار 40 کروڑ ٹن تیل کے مساوی سے تجاوز کر گئی تھی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں