ہومپاکستان51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر، 20 ممالک کے...

51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر، 20 ممالک کے سائنس دان شریک

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ چیئرمین پی اے ای سی راجہ علی رضا انور نے کہا کہ یہ سمر کالج حکومت کے ‘اڑان پاکستان’ وژن سے ہم آہنگ رہا۔

اس سمر کالج میں بیس ممالک کے ممتاز سائنس دانوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر سائنسدانوں، محققین اور طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، سائنسی تجربات کا تبادلہ کرنا اور جدید تحقیق پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ نتھیا گلی سمر کالج جیسے عالمی سائنسی پروگرام میں پاکستان کے مستقبل سے جڑی جدید ٹیکنالوجیز کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں