ہومپاکستانموٹروے ایم 4 پر فراڈ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار، 10...

موٹروے ایم 4 پر فراڈ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار، 10 لاکھ روپے برآمد

فیصل آباد (لارڈ میڈیا) موٹروے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم۔4 پر فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں سیکشن سے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ ملزمان ننکانہ صاحب میں ایک شہری سے فراڈ کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ سیف سٹی لاہور سے موصول ہونے والی اطلاع پر موٹروے پولیس نے مشتبہ ہونڈا سوک گاڑی کو روک لیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقد رقم اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ رقم اور گاڑی کو پولیس تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد، ضلع ننکانہ صاحب میں پہلے ہی مقدمہ درج تھا۔ موٹروے پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں