ہومانٹرٹینمنٹشیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، تفتیش جاری

شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، تفتیش جاری

شیخوپورہ (لارڈ میڈیا): شیخوپورہ کے ایک مقامی تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ملزم راجہ زین کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق، گلستان تھیٹر شیخوپورہ میں دوران ڈرامہ ملزم راجہ زین نے اداکارہ پر تشدد کیا۔ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹرز میں اداکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے۔ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور کسی کو خواتین کی تضحیک یا بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، اور اس کی ضمانت منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں