ہومپاکستانعطا تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ...

عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور (لارڈ میڈیا): ڈیفنس اے کے علاقے میں ویک اینڈ نائٹ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ رات اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے جب ایک گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے 5 فائر کیے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں