لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں معروف کاروباری شخصیت میاں ادریس کو ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں ادریس کا نام پی این آئی ایل میں شامل تھا اور جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔
ذرائع کے مطابق میاں ادریس کے خلاف 12 ارب روپے کے بجلی فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 35/2026 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
فیسکو کے دو سابق افسران سعید اختر اور خورشید عالم کو بھی اسی مقدمے کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔


