ہومUncategorizedگلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ

گلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ

کندیاں (لارڈ میڈیا): گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ چشمہ بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار کیوسک پانی بڑھا ہے، جس سے پانی کی آمد 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 646 فٹ ہو چکا ہے اور اس سے ملحقہ دریائے سندھ کی تمام جھیلیں پانی سے بھر چکی ہیں۔ چشمہ بیراج کے تمام 52 سپل ویز اوپن کر دیے گئے ہیں تاکہ پانی کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں