غزہ (لارڈ میڈیا) غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق، اسرائیلی حملے غزہ شہر کے جنوبی علاقے شیخ عجلین میں ہوئے جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ڈرون نے خلیل الوزیر مسجد کے قریب شہریوں کے گروپ کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 73,233 فلسطینی جاں بحق اور 173,707 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


