تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہیں بھی نشانہ بن سکتی ہیں، اگرچہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن راستوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب اس کے بحری قذاقوں نے عالمی منڈیوں کے لئے تیل اور گیس کی ترسیل کے ایک راستے کو بند کر دیا ہے تو اسے دیگر برآمدی راستوں کی بندش کی بھی توقع رکھنی چاہیے۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کیلئے دستیاب ہوگا یا کسی کیلئے بھی نہیں۔


