تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک جارح امریکا موجود رہے گا، تیل و گیس خطے سے باہر نہیں جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق، امریکا کے جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھلنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید بتایا کہ کویت کی علی سالم ایئربیس میں ڈرون لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔


