ہومUncategorizedسعودی عرب پر حوثی میزائل حملے ناقابلِ قبول ہیں، پاکستان

سعودی عرب پر حوثی میزائل حملے ناقابلِ قبول ہیں، پاکستان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔

عثمان جدون نے مزید کہا کہ یمن میں پائیدار امن جامع سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یمنی حوثیوں نے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے آبنائے باب المندب بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب میزائل فائر کیے تھے، جنہیں ملکی فضائی دفاع نظام نے فضا میں تباہ کر دیا۔

یاد رہے کہ حوثیوں نے صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں