ہومUncategorizedاردن کا ایران کے تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

اردن کا ایران کے تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

عمان (لارڈ میڈیا): اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔ فوج نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایرانی حدود سے آنے والے میزائلوں کو اردنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ فوج کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی فوج نے قبل ازیں کہا کہ اردن کے الازرق شہر میں موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ فوجی آپریشن تھنڈر بولٹ کے ساتویں مرحلے کا حصہ تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں