ہومپاکستانخیبرپختونخوا کو پانچ برس میں وفاق سے 34 کھرب 88 ارب روپے...

خیبرپختونخوا کو پانچ برس میں وفاق سے 34 کھرب 88 ارب روپے موصول

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں وفاق سے موصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات صوبائی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 2021 سے 2025 تک صوبے کو این ایف سی ایوارڈ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں مجموعی طور پر 34 کھرب 88 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 31 کھرب 14 ارب 45 کروڑ روپے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 3 کھرب 74 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔

دستاویزات نے یہ بھی واضح کیا کہ 2024-25 کے مالی سال میں خیبرپختونخوا کو سب سے زیادہ فنڈز موصول ہوئے، جس میں 9 کھرب 34 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے این ایف سی ایوارڈ اور 1 کھرب 12 ارب 22 کروڑ 96 لاکھ روپے وار آن ٹیرر کی مد میں شامل تھے۔

مالی سال 2026-27 کے لیے نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو تقریباً 13 ہزار 89 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے، جو صوبائی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم، وفاق اور صوبے کے درمیان این ایف سی شیئر پر وقتاً فوقتاً تنازعات اور تحفظات سامنے آتے رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں