اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور دو ہفتوں کے اندر ہونے کا امکان ہے۔ العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مذاکرات میں ایران پر لگی عالمی پابندیوں کی ہٹانے اور ایٹمی پروگرام جیسے معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔
22 جون کو پاکستان اور قطر کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ میں بلواسطہ مذاکرات ہوئے، جہاں دونوں ممالک نے 60 روز میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت کے روڈ میپ پر اتفاق کیا۔ اگلا دور 11 جولائی کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ڈان نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل مذاکرات اسلام آباد یا سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہوں گے، مگر اسلام آباد کے چانسز زیادہ ہیں۔
سینیئر صحافی کامران یوسف کے مطابق ایرانی قیادت اسلام آباد کو اہمیت دیتی ہے۔ پاکستان کی ثالثی کی اہمیت اور ایران و خلیجی ممالک سے تعلقات کی بنا پر اسلام آباد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
امریکا، ایران یا پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ مذاکرات کا آغاز بھی اسلام آباد میں ہوا تھا اور پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔


