مظفرآباد (لارڈ میڈیا) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 852 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ 320 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63، اور کوٹلی کے 6 حلقوں سے 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ باغ اور حویلی کے 3 حلقوں سے 83، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں سے 126 امیدوار انتخابی سیاست میں شامل ہیں۔ ضلع نیلم کے 2 حلقوں سے 51، ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور ضلع جہلم ویلی سے 34 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر بھی 126 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد نشانات جاری کیے جائیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔


