ہومپاکستانلاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی موٹرسائیکلیں بند کرنے کا بڑا...

لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی موٹرسائیکلیں بند کرنے کا بڑا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کے مؤثر عملدرآمد کے پیش نظر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں ہیلمٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے باقاعدہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کا چالان کرنے کے ساتھ ان کی موٹرسائیکل بھی ایک دن کے لیے بند کر دی جائے گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ ہیلمٹ کی پابندی کے علاوہ لین لائن کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کی موٹرسائیکلیں بھی بند کی جا رہی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 20 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی جا چکی ہیں۔ حکام نے زور دیا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں