ہومUncategorizedامریکا امن کا خواہاں ہے کسی کے آگے کبھی نہیں جھکے گا،...

امریکا امن کا خواہاں ہے کسی کے آگے کبھی نہیں جھکے گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، لیکن اگر اس کی سلامتی یا مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکا کو دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک قرار دیا۔

انہوں نے ایران اور وینزویلا پر کامیاب کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ان ممالک کو ناکامی سے دوچار کیا۔ ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو درپیش اصل مسئلہ کمیونزم ہے اور دعویٰ کیا کہ اگر ‘سیو امریکا ایکٹ’ منظور ہو گیا تو ری پبلکن پارٹی آئندہ سو برس تک انتخابات نہیں ہارے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی قومی کامیابیاں دنیا کے لیے مثال ہیں اور اس کے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ آئینی نظام موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اپنی طاقت، ترقی اور عالمی قیادت کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں