تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی نماز جنازہ اتوار کو تہران میں ادا کی جائے گی۔ حکام کے مطابق سات روزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ مختلف تقریبات نو جولائی تک جاری رہیں گی۔
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ملک بھر میں پانچ ہزار اسکول اور 40 سے 50 ہزار کلاس رومز کھول دیے گئے ہیں۔ تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں سمیت ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
تہران میں امام خمینی مصلیٰ میں ابتدائی تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ہزاروں سوگواروں نے مرحوم کے تابوت کا آخری دیدار کیا۔ حکام کے مطابق چار جولائی کو عوامی الوداع کی دو روزہ تقریب منعقد کی جائے گی۔
جنازے کا جلوس پانچ جولائی کی صبح شروع ہوگا اور شام تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ سات جولائی کو قم میں جنازے کا جلوس نکالا جائے گا، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین نو جولائی کو مشہد میں ہوگی۔
ایرانی حکومت نے اس موقع پر سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک کر دیے ہیں۔ چھ جولائی کو عام تعطیل اور آٹھ جولائی کو یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


