لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لائی ہے اور عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ سہولت فراہم کرے گی۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق، پنجاب بھر میں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں جن سے روزانہ لاکھوں شہری آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی بھی جاری ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی اور گڈ گورننس کے حوالے سے پنجاب کا دیگر صوبوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔


