ہومUncategorizedپاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پی ایچ ایف نے چار غیر ملکی سمیت پانچ کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر کو بھی ہاکی ٹیم کا فٹنس کوچ بنایا گیا ہے۔ ہالینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کوچز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

پی ایچ ایف نے ہائی پرفارمنس کوچنگ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے ہرمن کروئس کو ہیڈ کوچ اور کوچنگ ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر کو فٹنس اور ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف گول کیپنگ کوچ ہوں گے جبکہ جنوبی افریقا کے کرس بوون سپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے عدنان ذاکر کو جونیئر ٹیلنٹ آئیڈنٹیفیکیشن کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماہرین ہماری قومی ٹیموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ مقامی کوچز کی رہنمائی کریں گے اور پائیدار کوچنگ انفراسٹرکچر قائم کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں