اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 1,712 آسامیوں پر تقرری کی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ یہ موقع ان لوگوں کے لیے ہے جن میں پاکستان کی خدمت کا جذبہ، ہمت اور دیانت کے ساتھ کرنے کا عزم ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملک کے کسی بھی صوبے، علاقے یا شہر سے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ ان کے قریبی علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ صرف چار دن باقی ہیں، اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا واحد معیار میرٹ ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش فوری نااہلی کا باعث بنے گی۔


