ہومUncategorizedبرآمدات بڑھانی ہیں تو کراچی پر فوکس کرنا ہوگا، قیصر شیخ

برآمدات بڑھانی ہیں تو کراچی پر فوکس کرنا ہوگا، قیصر شیخ

کراچی (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے کراچی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے بجٹ میں ایکسپورٹرز پر سپر ٹیکس ختم کر دیا ہے، تاہم سیلز ٹیکس ریفنڈ اور توانائی کے بلند نرخوں جیسے مسائل ابھی بھی موجود ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے اور سندھ حکومت کے تعاون سے اسٹیل ملز کی 6 ہزار ایکڑ زمین پر خصوصی اکنامک زون بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس زون میں 10 سال کے لیے زیرو ڈیوٹی ہوگی، تاہم آئی ایم ایف اسپیشل اکنامک زون میں زیرو ریٹنگ کی اجازت نہیں دے رہا تھا، لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کیا ہے۔

کاٹی کے صدر اکرام راجپوت نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول میں صنعتکاروں کے لیے سرمایہ کاری مشکل ہو چکی ہے، اور انڈسٹریز کے لیے توانائی کا بحران ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ متعدد صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور نئی صنعت قائم کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں