ہومUncategorizedجماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرول قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج...

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرول قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کے اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے خاطر خواہ ریلیف فراہم نہیں کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معمولی کمی سے عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملے گا اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ معاشی بوجھ کی اصل وجہ حکمرانوں کی عیاشیاں اور ناقص معاشی پالیسیاں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور کہا کہ اس لیوی کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے سے بھتہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں نمایاں کمی کرے اور عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے عوام دوست فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں