ہومUncategorizedیلو لائن کرپشن کیس میں ضمیر عباسی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یلو لائن کرپشن کیس میں ضمیر عباسی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (لارڈ میڈیا): یلو لائن منصوبہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ضمیر عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران ضمیر عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ان سے مقدمے کی حقیقت جاننے کے بجائے پروٹوکول پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یلو لائن منصوبے میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی نہیں ہوئی۔

تفتیش کے دوران ضمیر عباسی نے بتایا کہ ان سے 128 سوالات کیے گئے، مگر بار بار یہی پوچھا گیا کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اینٹی کرپشن پولیس کو خود بھی کیس کی نوعیت کا علم نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں