اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے کراچی دہشت گرد حملے کے بعد افغان طالبان حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور شدید احتجاج کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا۔
یہ احتجاج اس بنیاد پر کیا گیا کہ حملے میں افغان شہریوں کی شمولیت ثابت ہوئی ہے، جن میں سے ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان سرزمین اور شہری پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔


