کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی۔ اسکواڈ 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے روانہ ہوگا۔ قومی ‘ریڈ بال’ کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے اور یہ کیمپ 2 جولائی کو ختم ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 19 اگست سے شروع کرے گی۔


