ہوماہم ترینعمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈکیس کا فیصلہ...

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈکیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطلی کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف تھا اور کیس کے نکات نظرانداز کیے گئے۔ انہوں نے دورانِ قید صحت کے مسائل اور بینائی کا عارضہ لاحق ہونے کا ذکر کیا اور علاج کے لیے جیل سے باہر منتقلی کی ضرورت پر زور دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید صحت مسائل کے باوجود رہائی نہ دینا ناانصافی ہے اور تنہائی میں قید سے غیرمعمولی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی سزا معطلی کی درخواست جان بوجھ کر مؤخر کی جاتی رہی، جبکہ ٹرائل کے دوران ضمانت مل چکی تھی اور الزامات بے بنیاد قرار دیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کی درخواست میں شواہد کا ابتدائی جائزہ لیے بغیر درخواست مسترد کرنے کو غلط کہا گیا ہے اور نیب کے بار بار التواء پر انصاف میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور احتساب کے نام پر سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں