چارسدہ (لارڈ میڈیا): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں اور گندم و سی این جی کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ایران امریکا تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آزاد کشمیر میں آئین و قانون نہ ماننے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی سے مسائل حل نہیں ہوتے، جب فیڈریشن مضبوط ہوگی تو ملک بھی مضبوط ہوگا۔


