نئی دہلی (لارڈ میڈیا): کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو نئی سیاسی قوت کے طور پر چیلنج کیا ہے۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے مودی حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے، خاص طور پر سرکاری امتحانات کے پرچے لیک ہونے پر۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی طلباء مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
کانگریس رہنما ابھیشیک دت نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے کروڑوں طلباء کی زندگیاں برباد کی ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کو تعلیمی نظام کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
تاریخ اور سیاسیات کی ماہر بابیتا تیاگی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے زیراثر میڈیا کے بیانیے کے برعکس زمینی حقائق مختلف تصویر پیش کر رہے ہیں۔ بھارتی عوام نے بی جے پی کی حکومت کی دیگر شعبوں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔


