ہومUncategorizedوینزویلا زلزلوں سے 920 ہلاکتیں، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا زلزلوں سے 920 ہلاکتیں، ہزاروں لاپتہ

کراکس (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں بدھ کی شام آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 920 ہو گئی ہے۔ وینزویلا کے وزیر صحت نے بتایا کہ کم از کم 4 ہزار 300 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد لاپتہ ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کی وجہ سے اسکول بند اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ایئرپورٹ کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 30 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے کے باعث 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں