نزنی ٹیگل (لارڈ میڈیا): روس میں ایک 18 سالہ طالب علم تیموفے واخونن نے پیزا آرڈر کے دوران اپنا نام ‘ایڈولف ہٹلر’ بتایا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے نوجوان کو نازیوں کی نشانیاں پھیلانے کے جرم میں پانچ دن جیل کی سزا سنائی۔
پولیس کے مطابق، نوجوان کو اس کے کالج سے گرفتار کیا گیا اور اس نے گرفتاری کے وقت فوری طور پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت تیموفے کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اس نے معذرت کی۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے ممنوعہ علامات بھی بنا رکھی تھیں اور ان کی تصاویر آن لائن چیٹ فورم میں شیئر کی تھیں۔ روسی حکام نے آن لائن سرگرمیوں کی جانچ کے دوران نوجوان کے خلاف مزید شواہد بھی اکٹھے کیے۔
الیکسی سوایلوف، جو کہ ایک سیاسی رہنما ہیں، نے اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ تیموفے نے اپنے دفاع میں کہا کہ اسے عمل کے نتائج کا اندازہ نہیں تھا، تاہم پولیس نے اس کا یہ بہانہ قبول نہیں کیا۔


