ہومانٹرنیشنلوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشہد میں ایرانی نمائندوں سے...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشہد میں ایرانی نمائندوں سے ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورہ ایران میں امام رضا کے مزار پر حاضری بھی شامل ہے اور وہ ایرانی ہم منصب اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیر کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔

محسن نقوی کی یہ سفارتی کوششیں علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ہیں اور اس ضمن میں یہ ان کا تازہ دورہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں